کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید پر بچوں کو دیکھ کر انہیں اپنا بچپن یاد آتا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے عید الاضحی پر بچپن کی قیمتی یادوں کو ایک بار پھر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں والد صاحب کے ساتھ منڈی بڑے شوق سے جاتے تھے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بچپن میں بکرے کے سر پر مہندی بھی لگاتے تھے، اس کو سجاتے تھے اور عید سے ایک دن پہلے جانوروں کے پاس ساری رات گزارتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صبح جب جانور ذبح ہوتے تھے تو رو پڑتے تھے کیونکہ جانوروں سے اتنا پیار ہوجاتا تھا کہ انہیں ذبح کرنے سے منع کرتے تھے۔مگر اللہ کی رضا کی خاطر جانور کو قربان کرنا پڑتا تھا۔