پاکستان کسٹم کی بڑی کارروائی، 21کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کسٹم کی بڑی کارروائی، 21کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط
پاکستان کسٹم کی بڑی کارروائی، 21کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط

کراچی:پاکستان کسٹم کی فرنٹیر کانسٹیبلری کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 21 کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگلنگ شدہ اشیاء ضبط کر لی گئیں۔

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ اور فرنٹیئر کانسٹیبلری نارتھ نے مشترکہ کاراوائی میں پنج پائی (مستونگ بلوچستان) کے ایک کمپاونڈ میں کھڑی نو بسوں کو قبضہ میں لے کر بھاری تعداد میں اسمگل شدہ اشیاء قبضہ میں لے کر اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

برآمد ضبط شدہ سامان کی مالیت اکیس کروڑ دس لاکھ روپے ہے، ضبط شدہ مال میں اجینوموتو (چائنیز سالٹ) 47.6 ٹن، بادام 32 میٹرک ٹن،پستہ 7 میٹرک ٹن،خشک دودھ 4.3 میٹرک ٹن،چائے کی پتی 2.4 میٹرک ٹن، چھالیہ 30 میٹرک ٹن شامل ہے۔

جبکہ کمبل 2.20 میٹرک ٹن،کپڑا 11.03میٹرک ٹن،ریزن 21میٹرک ٹن اور انڈین گٹکا 420000 پاؤچ سمیت بھاری تعداد میں آٹو پارٹس،شیمپو ٹائرز،قالین اور دیگر متفرق اشیاء کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ضبط کرلی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے کسٹم ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ تفتیش میں اس اسمگلنگ کے پیچھے جو بھی لوگ ہوں گے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائیگی  ۔

Related Posts