سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان کی خدمات واپس کردیں، نوٹیفیکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI announces to go for court against Zia-ur-Rehman appointment for Sindh

سندھ حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان کی خدمات کے پی کے حکومت کو واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ڈی سی سنٹرل تعینات ہونے والے ضیاء الرحمان پہلے ہی کے پی کے حکومت میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سندھ حکومت سے ضیاء الرحمان کی خدمات واپس مانگیں تو سندھ حکومت انکار نہ کرسکی۔ مولانا فضل الرحمان کی سفارش کے باوجود ضیاء الرحمان کو خیبر پختونخوا واپس جانا ہوگا۔

قبل ازیں کے پی کے حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھا تھا جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ ضیاء الرحمان کے کیڈر میں افسران کی صوبے بھر میں قلت ہے۔

کے پی کے حکومت نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضیاء الرحمان کی خدمات واپس کی جائیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے سندھ حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا نتیجہ نکل آیا۔

سندھ سرکار نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو صوبہ سرحد سے لاکر ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کا ڈپٹی کمشنر کا مقرر کردیا۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا بھائی ڈی سی سینٹرل تعینات ہوگیا

 

Related Posts