سندھ میں 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ نقصان کراچی کو ہوا۔پاکستان تحریکِ انصاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ نقصان کراچی کو ہوا۔پاکستان تحریکِ انصاف
سندھ میں 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ نقصان کراچی کو ہوا۔پاکستان تحریکِ انصاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ نقصان کراچی کو ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ 18ویں ترمیم کی آڑ میں صوبائی حکومت نے شہر کے حقوق سلب کیے۔

رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ اگر 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ نقصان کہیں ہوا تو وہ کراچی شہر ہے، وفاق کو کراچی کے انتظامی مسائل کے حل کیلئے آئینی حل تلاش کرنا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نالوں کی صفائی کا مسئلہ اور مون سون نقصانات

Related Posts