زمین کی خریداری کیلئے پی سی ون منظور،رنگ روڈ کی تکمیل کے امکانات روشن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PC-1 approved for purchase the land for completion of Ring Road

راولپنڈی :ریڈیو پاکستان جی ٹی روڈ سے سی پیک روٹ نیو ائیر پورٹ تک رنگ روڈ منصوبے میں زمین کی خریداری کے لیے پی سی ون کی حتمی منظوری کے بعد 29 سال پرانے منصوبے رنگ روڈ کی تکمیل کے امکانات روشن ہوگئے ۔

گزشتہ روز اس ضمن میں صوبائی ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں رنگ روڈ منصوبے کے فیز ون جو کہ ریڈیو پاکستان جی ٹی روڈ روات سے شروع ہوگا اور سی پیک روٹ نیو ائیرپورٹ روڈ پر جائے گا اس کے روٹ کے لیے 51 کلومیٹر سے زائد لمبی سڑک کی تعمیر کے لئے زمین کی خریداری کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اس روٹ کی سڑک کی تعمیر کے لیے درکار لگ بھگ 10 ہزار کنال زمین کی خریداری کے لیے پہلے سے رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص 6ارب اور بیس کروڑ روپے جاری کرنے کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اب کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔

رنگ روڈ منصوبے کے سی پیک روڈ سے سنگ جانی ٹول پلازہ تک ساڑھے چار کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر کے لئے لیے درکار زمین کے لیے صوبائی ورکنگ گروپ نے دوسرے مرحلے میں منظوری دینی ہے ۔

اس سیکشن کے لیے زمین کی خریداری کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے درکار ہوں گے، رنگ روڈ منصوبہ پر پہلی بار 1991 میں کام شروع کیاگیا تھا، 1999تک آرڈی اے کو حکومت کی طرف سے فنڈز جاری نہ ہوسکے ۔

فنڈز کے حصول کے لیے متعدد بار ترک اور چائنا کی نجی تعمیراتی کمپنیوں سے بھی رابطہ کیا گیا جو بے سود رہا ,2008 میں منصوبے کی فزیبلیٹی اسٹڈی اور پی سی ون تیار کر لیا گیا تھا ۔

2019 میں اس منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز کیا گیا اور اب لگ بھگ 29 سال بعد اس منصوبے کے لئے زمین کی خریداری کے پی سی ون کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد اس منصوبے کی تکمیل کی امید جاگ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:وزارت بین الصوبائی رابطہ کے افسران نے کھیلوں کے نام پر لاکھوں روپے بٹور لئے

اس ضمن میں چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ زمین کی خریداری کے لیے آرڈی اے کے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر وسیم تابش نے پہلے ہی سیکشن فور لگا رکھا ہے ،اب فنڈز کے اجراء کے بعد اس منصوبے کے لیے زمین کا حتمی جائزہ لیا جائے گا ۔

Related Posts