اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کا نیا نوٹیفیکیشن قانونی ڈھانچے سے متصادم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ این ایف سی (نیشنل فنانس کمیشن) کے نئے نوٹیفیکیشن میں حکومت یہ کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے کہ کسی طریقے سے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا جائے۔
پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ نوٹیفیکیشن میں یہ کوشش کی گئی کہ صوبوں کو مرکز کی عیاشیوں کیلئے ادائیگی پر مجبور کیا جائے جبکہ یہ بات آئینی تقاضوں کے خلاف ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کمیشن کا بنیادی کام یہ ہے کہ وہ صوبوں اور وفاق کے درمیان اخراجات میں حصے داری کی بجائے وسائل کی تقسیم پر کام کرے۔
The new notification of the 10th #NFC is still trying to bypass legal structures to make the provinces pay for the centre’s profligacy.This violates constitutional provisions becoz the job of this Commission is to only deliberate on division of resources,NOT on sharing expenses
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 24, 2020