کراچی:گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر اراکین صوبائی اسمبلی کے وفد نے حفاظتی لباس اور راشن دارالسکون کی انتظامیہ کے حوالہ کیا۔ وفد کی سربراہی سدرہ عمران کررہی تھیں جبکہ دیگر اراکین میں ڈاکٹر سیما ضیاء، رابعہ اظفر، ادیبہ عارف اور سنجے گنگوانی شامل تھے۔
اراکین صوبائی اسمبلی نے سسٹر روتھ لیوس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نصف صدی سے زائد عرصہ تک دارلسکون کوانتہائی محنت، لگن اور خلوص سے چلایا، وہ اسپیشل بچوں کے لئے ایک شفیق ماں کی مانند تھیں۔
انہوں نے کہا کہ سماجی شعبہ خصوصاً جسمانی اور ذہنی کمی کا شکار بچوں کی دیکھ بھال کے ضمن میں سسٹر روتھ لیوس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنرسندھ کی جانب سے حفاظتی لباس اور راشن کی فراہمی پر ادارے کی انتظامیہ نے گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ نے ہمیشہ ادارے کی مدد کی ہے۔