راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے حکم پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن اور ایس ایچ او صادق آباد بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی ماں (گلناز بی بی) کے گھر پہنچ گئے۔
اس موقع پر ایس پی راول نے گلناز بی بی کی خیریت دریافت کی اور اب تک کی پولیس تفتیش سے آگاہ کیا،ایس پی نے تشدد کا شکار ہونے والی ماں (گلناز بی بی) کو ارسلان کے ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔
جبکہ دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے گلناز بی بی سے فون پر رابطہ کیا، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں میرٹ پر تفتیش کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہا ہوں،انصاف کو یقینی بنایا جائیگا۔
گلناز بی بی نے ایس پی راول اوران کی پولیس ٹیم کی تفتیش پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،واضح رہے کہ گلناز بی بی کو ان کے بیٹے نے اپنی بیوی کے کہنے میں آکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے لئے انصاف کے لئے ہر طرف سے آوازیں بلند ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:والدہ پر تشدد،نافرمان ارسلان کا پولیس حراست میں اپنے فعل پر شرمندگی کا اظہار