اسلام آباد، کار چور گروہ کا خطرناک ملزم رضوان عرف بچھو گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، کار چور گروہ کا خطرناک ملزم رضوان عرف بچھو گرفتار
اسلام آباد، کار چور گروہ کا خطرناک ملزم رضوان عرف بچھو گرفتار

اسلام آباد:اسلام آباد تھانہ ترنول کے علاقے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد ضلع بھر سے کار چوری میں ملوث خطرناک گروہ کا ملزم رضوان عرف بچھو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم رضوان عرف بچھو نے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے جاری رہا۔

پولیس نے مزید نفری طلب کر کے ملزم کو چاروں طرف سے گھیرا ڈال کر گرفتار کرلیا جبکہ گرفتارملزم کے قبضے سے 25 لاکھ روپے مالیت کی تین گاڑیوں سمیت واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم رضوان عرف بچھو کاتیرہ مقدمات میں چالان ہو چکا ہے جب کہ 9 مقدمات میں سزا یافتہ ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر اقتدار سے چھ اور راولپنڈی سے ایک گاڑی چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم چوری شدہ گاڑیاں عبداللہ نامی کا رسیور کو مردان میں فروخت کرتا تھا،ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید سنسنی خیز انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Related Posts