سائرہ یوسف کا اپنی بیٹی کی سالگرہ پرسوشل میڈیا پرمحبتوں بھرا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائرہ یوسف کا اپنی بیٹی کی سالگرہ پرسوشل میڈیا پرمحبتوں بھرا پیغام
سائرہ یوسف کا اپنی بیٹی کی سالگرہ پرسوشل میڈیا پرمحبتوں بھرا پیغام

کراچی:پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اْن کے لیے سوشل میڈیا پر محبتوں بھرا پیغام جاری کیاہے۔اداکارہ سائرہ یوسف اور ان کے سابق شوہر شہروز سبزواری کی بیٹی ’نورے‘ آج چھ سال کی ہوگئی۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ کیک ہاتھ میں لیے کھڑی مسکرا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر صرف کیک کی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں سائرہ یوسف نے لکھا کہ ’اور بالکل ایسے ہی نورے چھ سال کی ہوگئی۔سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی کے لیے مزید لکھا کہ ’تم میں، میں خالص محبت دیکھتی ہوں۔

https://www.instagram.com/p/CC6kkSVp5Pf/

سائرہ یوسف نے یہ پوسٹ 8 گھنٹے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی،جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اْن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نورے کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول اداکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں۔

Related Posts