ایبٹ آباد کے علاقے سرکل بکوٹ میں 2 معصوم بیٹیوں کے باپ کو بے دردی سے قتل کردیا گیا جس پر عوام نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ وہ موٹر سائیکل حادثے میں کچھ روز قتل زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل سعودی عرب سے واپس آنے والے عبدالرحیم عباسی نے سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی کے سردار مہتاب عباسی کے گھر کے قریب ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا تھا۔
معمولی موٹر سائیکل حادثے کے بعد تلخ کلامی کے باعث کچھ لوگوں نے عبدالرحیم عباسی کو شدید زخمی کردیا جنہیں بے رحم موٹر سائیکل سوار نازک حالت میں موقعے پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
تشدد کے باعث عبدالرحیم کے دماغ میں شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث گزشتہ ہفتے ان کا انتقال ہوگیا جبکہ انہیں بروقت ہسپتال پہنچایا جاتا تو ان کی جان بچائی جاسکتی تھی۔
دوسری جانب لواحقین کی بجائے فرضی مدعیان کی طرف سے پولیس نے ایف آئی آر کاٹ کر کیس پر نظر انداز ہونے کی مبینہ کوشش کی۔ مدعیان میں سے ایک نسیان کا مریض بتایاجاتا ہے۔
تحریکِ تحفظِ حقوق سرکل بکوٹ نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے آئی جی اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔