حکومت کیٹرنگ سے منسلک افراد کا روزگار بچانے کیلئے اقدامات کرے، شیخ عمر ریحان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kati President Sheikh Omar Rehan expressed solidarity with Kashmiris

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ سماجی سرگرمیوں اور ا س سے منسلک کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے حکومت جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات کرے۔

انہوں نے آل پاکستان کیٹررز ڈیکوریٹرز اینڈ ایونٹ آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیس منصور شیخ کی قیادت میں نائب صدر جنید الرحمن اور جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

صدر کاٹی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں اور بزنس کمیونٹی ان کو سراہتے ہیں تاہم جس طرح ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز کو ایس او پیز کے تحت کھولا گیا ہے اسی طرح چھوٹی تقریبات پر سے ایس او پیز کے مطابق عمل درآمد کراتے ہوئے پابندی ہٹائی جاسکتی ہے۔

شیخ عمر ریحان نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کا ایک بہت بڑا حصہ سماجی سرگرمیوں سے منسلک ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال کھولنے اور دیگر تقریبات کی اجازت دینے پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

کیٹررز ڈیکوریٹز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیس منصور شیخ نے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے صدر کاٹی کو بتایا کہ تقریبات اور سماجی سرگرمیوں سے لاکھوں افراد کا روزگار منسلک ہے۔

مزید پڑھیں: صنعتکاروں کی وزیراعلیٰ سندھ سے پرانے صنعتی زونزکو تباہی سے بچانے کی اپیل

صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے اس موقع پر وفد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ لاکھوں افراد کا روزگار جس شعبے سے وابستہ ہے اس کے بارے میں جامع حکمت عملی کے ساتھ فوری اقدامات کیے جائیں۔

Related Posts