ماجو میں نان ٹیچنگ شعبوں کی تنظیم نو کا اعلان اگست کے پہلے ہفتہ میں کر دیا جائیگا،ڈاکٹر زبیر شیخ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President, M.A.Jinnah University address to non teaching staff

کراچی:محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہے یونیورسٹی کے نئے زیر تعمیر بلاک4کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کو انجینئرنگ بلاک کا نام دیا گیا ہے ۔

اگلے سیمسٹر سے نئے بلاک میں کلاسیں شروع کردی جائیں گی جس کے بعد ہم آئیندہ سال سے مزید نئے ڈگری پروگرام شروع کرسکیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی آڈیٹوریم میں نان ٹیچنگ اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نان ٹیچنگ اسٹاف تعلیی ادارہ کی ریڑھ کی ھڈی کی مانند ہوتے ہیں جنکی مدد سے یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ممکن ہوتا ہے۔

انہوں نے نان ٹیچنگ اسٹاف کو بتایا کہ ان کی کارکردگی کو مزید بہتربناے کے لئے انتظامی ڈھانچہ کی تنظیم نو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کا اعلان اگست کے پہلے ہفتہ میں عید کی چھٹیوں کے بعد کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے انتظامی سیٹ اپ میں انسانی وسائل کی ترقی،آن جاب ٹریننگ،انٹر پرسنل اسکل میں اضافہ اور ان کے موجودہ ٹائیٹلز کی تبدیلی کے امور شامل ہیں تاکہ وہ ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

انہوں نے کہ ماجو میں اب ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں توسیع، مینٹیننس کرنے والے عملہ کی کارکردگی کو میں اضافہ کے علاوہ دیگر شعبوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے پر بھی توجہ دیں گے۔

ڈاکٹر زبیر شیخ نے ماجو کے اسٹاف کو بتایا کہ ایک مسئلہ کو کئی طریقوں سے حل کیا جاسکتا ہے،کوئی چیز سننے میں ہمیں اچھی لگتی ہے لیکن اس پر عمل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور اسے ہی تبدیلی کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کاروبار کو فروغ دینے والی یونیورسٹیز کی ضرورت ہے،ڈاکٹر زبیر شیخ

انہوں نے اسٹاف پر زور دیا کہ ہمیں کوئی بھی کام کرنے میں برائی محسوس نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کوئی بھی پروفیشن اچھا یا برا نہیں ہوتا سب کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے اور کسی دوسرے شعبہ میں ٹرانسفر کے بعد سینئر اور جونئیر کی تفریق کئے بغیر اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام دینی چاہیے۔

Related Posts