دوہری شہریت پر پابندی صرف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران پر ہے۔وزیرِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوہری شہریت پر پابندی صرف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران پر ہے۔وزیرِ خارجہ
دوہری شہریت پر پابندی صرف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران پر ہے۔وزیرِ خارجہ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران پر ہی یہ پابندی عائد ہے کہ وہ دوہری شہریت کے حامل نہیں ہوسکتے۔

شہرِ اقتدار میں دوہری شہریت کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو شخص دوہری شہریت رکھتا ہو وہ قومی اسمبلی یا سینیٹ کا رکن نہیں بن سکتا لیکن آئینِ پاکستان کے تحت کسی اور شخص پر ایسی کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اپنے اثاثے ظاہر کرنے کی روایت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قائم کی جبکہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دوہری شہریت کے معاملے پر ملک کا آئین کیا کہتا ہے۔ ممبرانِ قومی اسمبلی و سینیٹ کے علاوہ دوہری شہریت کی پابندی کسی اور عہدے پر عائد نہیں ہوتی۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مفادات کے تضاد سے بچنے کیلئے کسی شخص نے کوئی واضح پالیسی نہیں اپنائی۔ میری رائے میں عوام کے منتخب نمائندے دیگر سے بہتر ہیں۔ تاہم، زندگی کے مختلف شعبہ جات کے ماہرین بھی اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

Related Posts