راولپنڈی :بااثر جاگیرداروں نے غریب خاندان کا جینا محال کردیا، خاتون ملازمہ سے زیادتی کی کوشش، خاوند اور بچوں پر تشدد، پولیس نے ملزمان کے ساتھ صلح کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔
تھانہ چونترہ کی حدود گاؤں راجڑ میں رہائش پذیر متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ہم لوگ علاقے کے بااثر جاگیردار سردار ندیم اور سردار وسیم کے پاس ملازمت کرتے تھے یہ لوگ ہمیں دھوکہ سے راولپنڈی سے اپنے پاس کام کرنے کے لیے لائے تھے جبکہ یہ لوگ ہمیں مارتے تھے ۔
خاتون نے بتاہا کہ ان کے ڈیرے پر ہر روز تقریباً چالیس پچاس بندے ہر وقت موجود رہتے ہیں جہاں شراب و شباب کی محفلیں علی سجتی ہیں، مجھے متعدد مرتبہ سردار وسیم نے کہا کہ کھانا لے کر اوپر کمرے میں آؤ سردار وسیم نے مرتبہ زیادتی کرنے کی کوشش کی مجھے بارہا دفعہ زنا کے لیے مجبور کیا مجھے اور میرے خاوند اور بچوں کو حبس بے جا میں رکھا بھوکا پیاسا اور ہمیں کھانا نہیں دیا جاتا تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے اور میرے خاوند اور میرے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں دیتے رہے جب کہ میں نے پولیس سے شکایت کی تو پولیس والوں نے ہمیں کہا کہ تم لوگوں ان سرداروں سے صلح کرو اور سردار وسیم کی بات مان لو یہ بہت بااثر لوگ ہیں ہم ان کا کچھ نہیں کر سکتے میرے بیٹے سبحان پر تشدد کیا اس کے سر پر خالی شراب کی بوتل ماری اور اس کے بعد اس کو کو تھپڑوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا صرف یہ قصور تھا کہ سردار وسیم نے ٹھنڈا پانی مانگا تو بیٹا تھوڑی دیر بعد پانی لیکر گیا تھا پھر موقع ملتے ہی میں نے آج اپنے والد کو فون کیا کہ ہم لوگوں کو سردار وسیم اور سردار ندیم نے زبردستی حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے خدا کے لئے ہماری ان سے سے جان چھڑائیں ہم سے یہ کام کرواتے تھے اور تنخواہ نہیں دیتے تھے الٹا مار پیٹ کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے پولیس سے رابطہ کیا اور ون فائیو پر کال کی اور تھانہ بیرونی کی پولیس ہمیں راولپنڈی لے آئی اور تھانے میں لا کر مجھے میرے میاں کو ڈرا دھمکا کر صلح نامہ لکھوا لیا اور پولیس نے ہمیں منہ بند رکھنے کے لئے کہا اور میری 9عدد بکریاں گھریلو سامان اور میری تنخواہیں بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے داد رسی کے لئے درخواست سی پی او راولپنڈی کو دی تو سی پی او راولپنڈی نے مجھے پھر تھانہ چونترہ جانے کا کہا ہے میں تھانہ چونترہ نہیں جانا چاہتی کیونکہ تھانہ چونترہ کے بعض پولیس اہلکار اور راجڑ گاؤں کے با اثر لوگ ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق