سمجھدار لوگوں کا کھیل، پاکستان سمیت دُنیا بھر میں شطرنج کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمجھدار لوگوں کا کھیل، پاکستان سمیت دُنیا بھر میں شطرنج کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
سمجھدار لوگوں کا کھیل، پاکستان سمیت دُنیا بھر میں شطرنج کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شطرنج کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ عوام الناس میں ایک عام تاثر یہ ہے کہ شطرنج کا کھیل بچوں کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ برس 18 دسمبر میں ایک قرارداد کے تحت شطرنج کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد عوام الناس میں ذہنی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

مختلف تاریخی حوالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ شطرنج جیسے زبردست کھیل کا تعلق یورپ یا امریکا سمیت کسی بھی مغربی خطے سے نہیں بلکہ سب سے پہلے یہ کھیل جنوبی ایشیاء اور برصغیر پاک و ہند میں کھیلا گیا۔

سب سے پہلے شطرنج کیلئے چیس کی بجائے چترنگ کے الفاظ استعمال کیے گئے جن کی بنیاد سنسکرت زبان پر ہے جو آج کل برصغیر کے کسی بھی خطے میں نہیں بولی جاتی، تاہم محدود پیمانے پر اس کا استعمال بھارت میں جاری ہے۔

دوسری جانب بعض مؤرخین کایہ کہنا ہے کہ شطرنج کا کھیل بھارت یا جنوبی ایشیاء کی بجائے چین، مصر یا ایران میں ایجاد کیا گیا۔ قبل ازیں کچھ محدود علاقوں میں کھلی جانے والی شطرنج آج دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔

شطرنج ایک صبر آزما، دلچسپ اور کسی قدر خشک کھیل ہے جو نوجوان نسل سے زیادہ سمجھدار اور عمر رسیدہ طبقات میں مقبول ہے کیونکہ نوجوان نسل زیادہ تر بھاگ دوڑ اور نقل و حرکت والے کھیلوں میں حصہ لینا پسند کرتی ہے۔

اس کے باوجود حیرت انگیز امر یہ ہے کہ شطرنج کے عالمی چیمپین میگنس کارلسن کی عمر محض 30 برس ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر انسان چاہے تو کسی بھی میدان میں کسی بھی عمر میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سیریز قومی ٹیم کے لئے آسان نہیں ہوگی، وسیم خان

Related Posts