کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین استعفیٰ بھلا کر عوام کی خدمت کیلئے نکل گئے ہیں اور حلقے سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج میں اپنے حلقے کی مسیحی برادری کے سامنے سرخرو ہوگیا ہوں۔
پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہم نے یوسی 13 جہانگیر ایسٹ میں 960 رننگ فٹ کی پانی کی لائن ڈلوا دی ہے جہاں گزشتہ 30 سال سے پانی نہیں آرہا تھا۔
رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے حلقے کے عوام کی خدمت کا وعدہ کیا تھا، مجھے جو کچھ میسر ہے، اس کے اندر رہتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔
آج میں انے حلقے کی مسیحی برادری کے سامنے سرخرو ہوں (الحمد للہ ) ہم نے یو سی ۱۳ جہانگیر ایسٹ میں 960 رننگ فٹ کی پانی کی لائُن ڈلوادی ہے جہاں 30 برسوں سے پانی نہیں آرہا تھا، حلقے کی خدمت کا وعدہ تھا جو کچھ میسر ہے کررہا ہوں #NA245#AamirLiaquat pic.twitter.com/dQ0bPTDhNP
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) July 20, 2020