پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر، 5 ہزار 599جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر، 5 ہزار 599جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر، 5 ہزار 599جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 65ہزار83 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 599 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 587نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  31مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک17 لاکھ40ہزار 768ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد19ہزار108ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ13ہزار، پنجاب میں 90ہزار 191، خیبرپختونخوا میں 32ہزار، بلوچستان میں 11ہزار 436، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 915، گلگت بلتستان میں1 ہزار 849جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 599کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر53ہزار 555فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ2 لاکھ 5ہزار 929افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 653افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 83افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 993افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار142،آزاد کشمیر میں 47، گلگت بلتستان میں 43، اسلام آباد میں159 جبکہ بلوچستان میں 132افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں کورونا بڑی وباء ہے،مراد علی شاہ

Related Posts