جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1 کروڑ 46 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 8ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 46 لاکھ 42ہزار 861افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (6لاکھ8ہزار911) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ59 ہزار 819 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد52لاکھ98 ہزار 652ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے87لاکھ 35ہزار298 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پیرو کے بعد میکسیکو، چلی اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا کہ ایران میں ڈھائی کروڑ شہری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ تقریباً 3.5 کروڑ کو متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان ایرانی وزارتِ صحت کی رپورٹ میں شامل اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ یہ تعداد سرکاری طور پر اعلان کردہ متاثرین کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: ایران میں ڈھائی کروڑ شہری کورونا سے متاثر ہوئے، حسن روحانی