اے این ایف کی ٹیم پر منشیات فروشوں کا حملہ، 2 اہل کار شہید، 6 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی ٹیم پر منشیات فروشوں کا حملہ، 2 اہل کار شہید، 6 زخمی
اے این ایف کی ٹیم پر منشیات فروشوں کا حملہ، 2 اہل کار شہید، 6 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں اے این ایف کی ٹیم پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 2اہلکار شہید جبکہ 6زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے اے این ایف کی 2 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے مطابق اے این ایف کی خصوصی ٹیم نے مشخیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس میں بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کی گئی، کامیاب آپریشن کے بعد ٹیم واپس آرہی تھی کہ مہراب لاگ ایریا میں 50 سے 60 دہشت گردوں نے ٹیم پر اچانک حملہ کردیا۔

اس دوران ساڑھے 3گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2جوان جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ 6زخمی ہوگئے، شہید اہل کاروں میں مردان کے رہائشی کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز اور لودھراں کے رہائشی کانسٹیبل محمد کامران شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوان موقع پر پہنچیاوراے این ایف کے جوانوں کی مدد کی جبکہ ایف سی کے پہنچنے پر حملہ آور موقع فوری طور پر فرار ہوگئے۔

حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی جی اے این ایف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Related Posts