ہیکرز نے ٹوئٹر کے اندرونی ٹولز تک رسائی حاصل کر لی، صارفین کی معلومات داؤ پرلگ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیکرز نے ٹوئٹر کے اندرونی ٹولز تک رسائی حاصل کر لی، صارفین کی معلومات داؤ پرلگ گئیں
ہیکرز نے ٹوئٹر کے اندرونی ٹولز تک رسائی حاصل کر لی، صارفین کی معلومات داؤ پرلگ گئیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئی، ٹوئٹر پر ہیکرز نے جارحانہ حملہ کرتے ہوئے ملازمین اور اندرونی ٹولز تک رسائی حاصل کر لی جس سے صارفین کی ذاتی معلومات داؤ پر لگ گئی ہیں۔ 

اپنے پیغام میں صارفین کو ہیکرز کے حملے سے آگاہ کرتے ہوئے ٹوئٹر سپورٹ نے کہا کہ ہمیں ٹوئٹر پر ہونے والے سوشل انجینئرنگ اٹیک کا پتہ چلا ہے۔ کچھ لوگوں نے کامیابی سے ہمارے کچھ ملازمین کو نشانہ بناتے ہوئے ہمارے اندرونی سسٹم اور ٹولز تک رسائی حاصل کر لی۔

صارفین کی مدد کرنے والی ٹوئٹر سپورٹ ٹیم نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان لوگوں نے بہت سی نامور شخصیات کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے صارفین کی کون کون سی معلومات تک رسائی حاصل کی۔ جیسے جیسے ہمیں پتہ چلتا رہے گا، آپ کو بتاتے رہیں گے۔ 

ٹوئٹر سپورٹ ٹیم نے کہا کہ واقعے کی تفصیلات کا علم ہوتے ہی ہم نے فوری طور پر متاثرہ اکاؤنٹس کو لاک ڈاؤن کردیا اور حملہ آوروں کے پوسٹ کیے ہوئے ٹوئٹر پیغامات ڈیلیٹ کردئیے۔ 

سپورٹ ٹیم نے کہا کہ ہم نے بہت بڑی تعداد میں ٹوئٹر اکاؤنٹس کی استعداد کو محدود کردیا جن میں مصدقہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جبکہ ہم واقعے پر مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ انڈیکس نے  بد ترین پاسورڈز کی فہرست جاری کردی

Related Posts