پیار تو ہونا ہی تھا، اجے دیوگن اور کاجول کی فلم پر ہیرو نے یادگاری پیغام جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیار تو ہونا ہی تھا، اجے دیوگن اور کاجول کی فلم پر ہیرو کا یادگاری پیغام
پیار تو ہونا ہی تھا، اجے دیوگن اور کاجول کی فلم پر ہیرو کا یادگاری پیغام

بھارتی اداکار اجے دیوگن اور اہلیہ کاجول کی فلم پیار تو ہونا ہی تھا کو ریلیز ہوئے 22 برس مکمل ہوگئے جس پر فلم کےہیرو نے یادگاری پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ فلمی پردے پر اور حقیقت میں مجھے کاجول کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے کم و بیش 22 سال ہوگئے ہیں۔

اداکارہ کاجول کے ساتھ اجے دیوگن کی فلم پیار تو ہونا ہی تھا 15 جولائی 1998ء میں ریلیز ہوئی جبکہ دونوں بھارتی فنکاروں نے فلم ریلیز ہونے کے اگلے ہی سال شادی کر لی تھی۔

اجے دیوگن اور کاجول نے فروری 1999ء میں شادی کی جس کے بعد بھی دونوں اداکاروں کی فلم کے پردے پر رونمائی جاری رہی۔ اجے دیوگن اور کاجول یکے بعد دیگرے آپس میں اور دیگر فنکاروں کے ساتھ فلمیں کرتے رہے۔

پیار تو ہونا ہی تھا نامی فلم کے ساتھ اجے دیوگن اور کاجول کی یادیں اِس لیے جڑی ہوئی ہیں کیونکہ دونوں فنکاروں نے شادی سے چند ماہ قبل ہی اس فلم میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔ 

https://twitter.com/ajaydevgn/status/1283321386585317376

یاد رہے کہ بھارتی اداکار اجے دیوگن کی فلم ”میدان“ آئندہ برس 2021ء میں 13 اگست کو دُنیا بھر کے تھیٹرز میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم ”میدان“ میں دُنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور کھیل یعنی فٹ بال کو موضوع بنایا گیا جس کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان 11 روز قبل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اجے دیوگن کی فلم ”میدان“ آئندہ برس 13 اگست کو ریلیز ہوگی

Related Posts