تعمیرات کا جائزہ، وزیرِ اعظم عمران خان گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے
وزیرِ اعظم دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان  دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے جس کے دوران کنسٹرکشن سائٹ پر تعمیری تفصیلات پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے آج گلگت بلتستان جائیں گے جہاں انہیں ڈیم کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اس دوران معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

تعمیراتی سائٹ کے دورے کے موقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو دیامر بھاشا ڈیم پر ایک ڈاکومنٹری ویڈیو بھی دکھائی جائے گی جبکہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کیلئے پانی، خوراک اور توانائی کے حصول کا بڑا ذریعہ ثابت ہوگا۔ ڈیم کی تعمیر دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم سے 315 کلومیٹر بالا جبکہ گلگت سے 180 کلومیٹر زیریں سطح پر کی جارہی ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرات 2028ء سے 2029ء کے درمیان مکمل ہوں گی جس میں زراعت کیلئے پانی کے ذخائر، سیلاب کے دوران ریلوں کی روک تھام اور ہائیڈل پاور جنریشن اہم ترین مقاصد قرار دئیے گئے ہیں۔ ڈیم میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جس سے 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ کا اضافی رقبہ سیراب کیاجاسکتا ہے۔

ڈیم کی تعمیرات میں 4 ہزار 500 میگا واٹ گنجائش رکھنے والا بجلی گھر بھی تعمیر ہوگا جس سے قومی گرڈ میں 18 ارب یونٹ بجلی کا اضافہ متوقع ہے جس سے ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ اور توانائی سے متعلق دیگر مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: قومی دن کے موقعے پر پاکستان کا ترکی سے اظہارِ یکجہتی

Related Posts