کراچی: متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کچھ عرصہ قبل اپنی متنازعہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی جبکہ اہم سیاسی شخصیات اور مقامات پر بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے حریم شاہ کو سخت تنقید کے بعد کچھ عرصے کیلئے ملک سے باہر رہنا پڑا تھا۔
حریم شاہ کے والد نے ان کی ناپسندیدہ حرکتوں کی وجہ سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر معافی مانگی تھی جس کے بعد حریم شاہ نے آئندہ متنازعہ ویڈیوز بنانے سے توبہ کرلی تھی۔
سوشل میڈیا پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حریم شاہ اور ڈاکٹر فاروق ستار کو اکٹھے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں ڈاکٹر فاروق ستار انتہائی ہچکچاہٹ کا شکار جبکہ حریم شاہ پراعتماد اور ہنستی کھلکھلاتی دکھائی دے رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کی مبینہ ویڈیولیک