دُنیا بھر میں بہترین سڑکیں رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں سنگاپور پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے گزشتہ برس 2019ء کی ٹریفک کارکردگی کے اعتبار سے روڈ انفراسٹرکچر کا بہترین معیار رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کی جس میں سنگاپور پہلے، نیدر لینڈز دوسرے جبکہ سویڈن تیسرے نمبر پر آگیا۔
بہترین روڈ انفراسٹرکچر کے اعتبار سے جاپان 5ویں، عرب امارات 7ویں، اسپین 11ویں، ڈنمارک 14ویں، قطر 16ویں، امریکا 17ویں، ملائشیاء 19ویں، سویڈن 20ویں، جرمنی 22ویں، فن لینڈ 23ویں، سعودی عرب 26ویں جبکہ کینیڈا 30ویں نمبر پر ہے۔
ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ترکی 31واں، آسٹریلیا 34واں، برطانیہ 36واں، چین 45واں، ناروے 46واں، جنوبی افریقہ 47واں، بھارت 48واں جبکہ پاکستان 67واں اہم ترین ملک قرار پایا جہاں دنیا کی بہترین سڑکیں موجود ہیں۔
Quality of road infrastructure, 2019:
1.????????SIN
2.????????NED
3.????????SUI5.????????JPN
7.????????UAE
11.????????ESP
14.????????DEN
16.????????QAT
17.????????USA
19.????????MAS
20.????????SWE
22.????????GER
23.????????FIN
26.????????KSA
30.????????CAN
31.????????TUR
34.????????AUS
36.????????GBR
45.????????CHN
46.????????NOR
47.????????RSA
48.????????IND
67.????????PAK
99.????????RUS
104.????????COL
116.????????BRA(WEF)
— World Index (@theworldindex) July 14, 2020
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 69 کروڑ لوگوں کو بھوک کا سامنا ہے۔ اقوامِ متحدہ