حدیقہ کیانی کا ترک فنکاروں کیساتھ مل کر شہدائے کشمیرکوخراج عقیدت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حدیقہ کیانی کا ترک فنکاروں کیساتھ مل کر شہدائے کشمیرکوخراج عقیدت
حدیقہ کیانی کا ترک فنکاروں کیساتھ مل کر شہدائے کشمیرکوخراج عقیدت

کراچی:عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترکش فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گانے کو ترکش، اردو اورکشمیری زبان میں پیش کیا جائے گا۔

حدیقہ کیانی نے 13 جولائی یوم شہدائے کشمیرسے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہرسال پاکستان، بھارت سمیت پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس دن سری نگر میں 22 بے گناہ مسلمانوں نے بربریت کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریکِ آزادی کشمیرکی بنیاد رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سے شروع کی گئی خونریزی آج تک جاری ہے اورمیں اْس دن کے لئے دعا گوہوں جس دن یہ ختم ہوجائے۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے ترک بھائیوں اوربہنوں کی مدد سے اہل کشمیرکے لئے اپنی آوازاٹھانے کا موقع ملنے پرشکرگزارہوں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جلد دنیا ایک آزاد اور پرامن کشمیرکی حمایت کرے گی، ہمیں واقعی آزاد کشمیرکے حصول کے لئے سب سے امن، تعاون اورمحبت کی ضرورت ہے۔

Related Posts