تمام کیسز عدالتوں میں ہیں، جے آئی ٹی کوئی حیثیت نہیں، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

All resources should be used to improve the quality of colleges, Saeed Ghani

کراچی:سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کرونا کو پشت پناہی پر ڈال دیا ہے، کرونا کے کیسز ہورہے ہیں لیکن مناسب ٹیسٹنگ نہیں ہورہی،علی زیدی نے جان بوجھ کے مردہ گھوڑے کو زمین سے نکالا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج تمام کیسز عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں، آج جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم نے سوچا ہے کہ ٹیسٹ کرنا کم کردیں تو کیسز سامنے نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ادارے کورونا کیسز پر نظر رکھے ہوئے ہیں، یہ مناسب نہیں ہے کہ ٹیسٹ کم کردیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ مزید ہونے چاہئیں۔

علی زیدی نے جان بوجھ کے مردہ گھوڑے کو زمین سے نکالا ہے،آج تمام کیسز عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں، آج جے آئی ٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عزیر بلوچ سے ملنا ہوتا تو اکیلے میں مل لیتے۔

پی ٹی آئی اس لیے یہ باتیں لے کر آئی ہے تاکہ لوگوں کی توجہ کرونا سمیت معاشی بحران، چینی بحران اور حکومت کی دیگر کوتاہیوں سے ہٹ جائے۔سعید غنی نے کہا کہ کسی ویڈیو کو بنیاد بنا کر سزا نہیں دے سکتے،سب لوگوں کو سامنے لاؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے چہروں سے پردے اٹھاؤں گا۔

Related Posts