اب تک احساس کیش پروگرام میں 152 ارب 96 کروڑ روپے تقسیم ہوئے۔ثانیہ نشتر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب تک احساس کیش پروگرام میں 152 ارب 96 کروڑ روپے تقسیم ہوئے۔ثانیہ نشتر
اب تک احساس کیش پروگرام میں 152 ارب 96 کروڑ روپے تقسیم ہوئے۔ثانیہ نشتر

اسلام آباد:  وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب تک وزیرِا عظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ضرورت مندوں میں 152 ارب 96 کروڑ روپے تقسیم ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب تک پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے 1 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار سے محنت کش افراد میں 152 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں تقسیم کی گئی رقوم کی تفصیلات بھی شائع کیں جن کے مطابق آزاد کشمیر میں 2 ارب 51 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جبکہ یہ رقم احساس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد مستحقین میں تقسیم کی گئی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق بلوچستان کے 6 لاکھ 34 ہزار افراد میں 7 ارب 71 کروڑ، گلگت بلتسان کے 90 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 10 کروڑ روپے، اسلام آباد میں 66 ہزار افراد میں 80 کروڑ روپے  جبکہ خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ 57 ہزار افراد میں 26 ارب 18 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

احساس پروگرام کی سربراہ نے کہا کہ پنجاب میں 57 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد میں 69 ارب 29 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 152 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم کی تقسیم عمل میں لائی جاچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے معاشی صورتحال پر  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جبکہ کورونا وائرس نے عالمی معیشت اور پاکستان پر بھی منفی اثرات مرتب کیے۔

اجلاس میں 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عبد الرزاق داؤد، شوکت ترین، سلطان الانا اور عارف حبیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود، مشیر خزانہ عبدلحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: احساس  حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔وزیراعظم

Related Posts