حقیقی رہنما انتخابات کی بجائے آنے والی نسلوں کا سوچتا ہے۔رکنِ اسمبلی فرخ حبیب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حقیقی رہنما انتخابات کی بجائے آنے والی نسلوں کا سوچتا ہے۔رکنِ اسمبلی فرخ حبیب
حقیقی رہنما انتخابات کی بجائے آنے والی نسلوں کا سوچتا ہے۔رکنِ اسمبلی فرخ حبیب

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے  رکنِ قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حقیقی رہنما انتخابات کی بجائے آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے کہا کہ لیڈر اپنے الیکشن کا نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہترین مستقبل کیلئے فیصلے کرتا ہے۔

پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ایوب خان کے دور کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں جس سے ملک کو پانی کی قلت سے بچایا جائے گا۔

رکنِ قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا کہ مہمند ڈیم، بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم وزیرِ اعظم عمران خان کے منصوبے ہیں جن کے ذریعے عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومتِ پنجاب نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنا شروع کردیا

Related Posts