کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عید الاضحیٰ سادگی سے منائی جائے،گورنرپنجاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عید الاضحی سادگی سے منائی جائے،گورنرپنجاب
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عید الاضحی سادگی سے منائی جائے،گورنرپنجاب

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر عوام کی لاپرواہی کوروناکو ایک بار پھر بے قابو کرسکتی ہے، کورونا کاپھیلا ؤ روکنے کیلئے عید سادگی سے منانے کے سواکوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کوروناکیخلاف تاریخی کردار پراین ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عید الفطر پرعوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا جسکی وجہ سے کورونا کی وباء میں آنیوالی شدت سب نے دیکھی ہے اب اگر ایسی ہی غلطی عید الاضحی پر کی گئی تو اسکے خطر ناک نتائج نکلیں گے،اس لیے کورونا سے بچاؤ اور اسکے کو پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر سو فیصد عملد درآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں بھی ایس اوپیز پر عمل میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ کوتاہی کر نیوالے کورونا کے مر یضوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے جسکی وجہ سے صرف پاکستان کو ہی نہیں امر یکہ اور بر طانیہ جیسے ممالک کو بھی معیشت کا چیلنج ہے۔

ان حالات میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ مسلسل 10 روز سے 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کرنے والی دنیا کی تیسری مارکیٹ بن گئی ہے، ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کاروباری حجم میں 6 ماہ میں سب سے بڑا اضافہ ملکی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے معاملے پرحکومت کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی،وزیر اعظم عمران خان ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کیلئے پیکج کا بھی اعلان کر چکے ہیں،حکومت کی پہلی دن سے یہ پالیسی ہے کہ کسانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مضبوط بنائیں گے۔

Related Posts