ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کو بغیر سوچے سمجھے قتل کر رہے ہیں۔امریکی گلوکارہ کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کو بغیر سوچے سمجھے قتل کر رہے ہیں۔امریکی گلوکارہ کا الزام
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کو بغیر سوچے سمجھے قتل کر رہے ہیں۔امریکی گلوکارہ کا الزام

واشنگٹن: امریکی گلوکارہ چیریلین عرف چِر نے ملک کے صدرپر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہم وطن عوام کو بغیر سوچے سمجھے قتل کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمارے ووٹوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے نہ ہی وہ کورونا وائرس سے مرنے والے امریکی عوام کی کوئی قدر کرتے ہیں۔

پیغام میں گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے بچوں کو (لاک ڈاؤن کے دوران )پنجروں میں قید رہنے پر مجبور کر رہے ہیں  اور ہمارے ڈاکٹرز اِس لیے مر رہے ہیں کیونکہ ٹرمپ ان کی حفاظت نہیں کرتے۔

گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ بغیر کچھ سوچے سمجھے امریکیوں کو قتل کرتے ہیں اور وہ محض تعریف پانے کیلئے ریلیوں میں عوام کو ہلاک کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی گلوکارہ چیریلین المعروف چِر نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کے صدارتی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو جانور قرار دے دیا۔

 ٹوئٹر پر3 روز قبل  اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ چیریلین نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، حالات ناقابلِ یقین ہیں اور طبیعت میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی گلوکارہ چیریلین نے  ٹرمپ کو جانور قرار دے دیا

Related Posts