راولپنڈی میں بلیو ورلڈ سٹی متاثرین پر حملے کا معاملہ، انتظامیہ نے دھوکہ دہی شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں بلیو ورلڈ سٹی متاثرین پر حملے کا معاملہ، انتظامیہ نے دھوکہ دہی شروع کردی
راولپنڈی میں بلیو ورلڈ سٹی متاثرین پر حملے کا معاملہ، انتظامیہ نے دھوکہ دہی شروع کردی

راولپنڈی میں بلیو ورلڈ سٹی نامی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقعے پر سوسائٹی انتظامیہ کے حملے کے بعد مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا جبکہ انتظامیہ نے مبینہ طور پر دھوکہ دہی بھی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  خود کو ثاقب راجہ کے نام سے متعارف کروانے والا انتظامیہ کا عہدیدار دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ تھانہ سٹی آیا اور سوسائٹی انتظامیہ کے کرتا دھرتا دھوکہ دہی سے خود کو حساس ادارے کے اعلیٰ افسران ظاہر کرکے پولیس اور صحافیوں کو چکمہ دے کر تھانے سے اپنی بیش قیمت گاڑی چھڑا کر لے گئے۔

گاڑی چھڑانے کیلئے ثاقب راجہ کے نام سے خود کو متعارف کروانے والے شخص نے اپنے ساتھ ساتھ دیگر افراد کا تعارف بھی حساس ادارے کے اعلیٰ افسران کے طور پر کروایا اور پولیس پر بھرپور دباؤ ڈالا کہ ان کی گاڑی فوری طور پر واپس دی جائے جبکہ مذکورہ افراد تھانے میں موجود صحافیوں پر بھی دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔

جیسے ہی پولیس نے گاڑی چھوڑنے کیلئے آمادگی ظاہر کی، گاڑی چھڑوا کر مذکورہ افراد تھانے سے رفوچکر ہو گئے اور بعد ازاں اپنے ذرائع سے صحافیوں کو علم ہوا کہ ثاقب راجہ سمیت دیگر تمام افراد کا کسی حساس ادارے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ سب سوسائٹی کے انتظامی افسران میں شامل ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کے روز دونوں گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ثاقب، حسیب اور حسن سمیت متعدد متاثرین زخمی ہو گئے تھے۔ شدید زخمی ہونے والے ثاقب، حسیب طارق اور حسن اقبال کی میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ پولیس نے زخمی ثاقب نصیر ستی کی درخواست پر رپورٹ درج کر لی ہے۔

ڈھوک چوہدریاں ڈی بلاک کے سابق جنرل کونسلرثاقب نصیر ستی نے پولیس کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بہت سارے رشتہ داروں نے بلیو ورلڈ سٹی سے پلاٹ خرید رکھے ہیں جس کے لئے کئی بار سوسائٹی سے رابطہ کیا کہ ہمیں قبضہ اور ٹرانسفر دیں لیکن سوسائٹی انتظامیہ پہلے مختلف حیلے بہانے کرتی رہی۔

جنرل کونسلر ثاقب ستی نے کہا کہ جب  انتظامیہ مکمل انکاری ہو گئی تو ہمیں معلوم ہوا کہ ان کے پاس آر ڈی اے کی این او سی ہی نہیں ہے جس پر ہم نے احتجاج کی کال دی اور ایک دن پہلے راولپنڈی پریس کلب کی بکنگ کروائی۔ ہم جیسے ہی پریس کلب پہنچ کر ہال میں لگی کرسیوں پر بیٹھے ، اسی اثنا میں 40سے50افراد اندر آگئے۔

ثاقب ستی نے کہا کہ غنڈوں نے ہمارے ساتھ گالی گلوچ شروع کر دی جس پر ہم متاثرین گیٹ سے باہر آگئے جہاں آر ڈی اے کے گیٹ پر سوسائٹی کا مالک ندیم موجود تھا جس نے اپنے قبضہ مافیا کو کہا کہ ان کو سبق سکھائیں۔مذکورہ50 کے قریب افراد ہم پر حملہ آور ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ زیب، محمد رضوان اور عادل ستی وغیرہ نے پستول کے بٹ، آہنی مکے اور لوہے کے راڈ سے حملہ کیا جس سے میرے ساتھ ساتھ حسیب طارق اورحسن اقبال زخمی ہو گئے۔واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بلیو ورلڈ سوسائٹی کیخلاف احتجاج،مظاہرین پر حملہ، 8افراد زخمی 

Related Posts