پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 46 ہزار350 افراد متاثر، 5 ہزار 123 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 46 ہزار350 افراد متاثر، 5 ہزار 123 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 46 ہزار350 افراد متاثر، 5 ہزار 123 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 46ہزار350 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 123 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2ہزار 752نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  65مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک15 لاکھ38ہزار 427ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23ہزار569ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ2 ہزار368، پنجاب میں 85ہزار 991، خیبرپختونخوا میں 29ہزار 775، بلوچستان میں 11ہزار 128، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 532، گلگت بلتستان میں1 ہزار 630جبکہ اسلام آباد میں 13 ہزار 927کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر88ہزار 94فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 53ہزار 134افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 42افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 985افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 713افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار74،آزاد کشمیر میں 42، گلگت بلتستان میں 36، اسلام آباد میں147جبکہ بلوچستان میں 126افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے مقابلے میں بھوک اور افلاس بڑھ رہی ہے۔گورنر سندھ

Related Posts