میڈیکل یونیورسٹیاں نرسنگ پروگراموں پر توجہ مرکوز کریں، صدرمملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اور علمائے کرام کا جمعہ کے دن یوم دعا منانے کا فیصلہ
حکومت اور علمائے کرام کا جمعہ کے دن یوم دعا منانے کا فیصلہ

اسلام آباد:صدر ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیکل یونیورسٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ نرسنگ پروگراموں پر توجہ مرکوز کریں اور نرسنگ کے طلباء کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ ملک میں نرسز کی کمی پوری ہو سکے۔

ایوان صدر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت نے میڈیکل یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ طلباء کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنائیں اور غیر ملکی طلباء کو بھی مائل کریں، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر تنویر خالق نے صدر مملکت کو طب کی تعلیم کیلئے یونیورسٹی کے کردار کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔

اجلاس میں پہلے سینٹ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کے علاوہ یونیورسٹی کے سروس رولز کی منظوری بھی دی گئی۔ سینٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ کی منظوری کے علاوہ سینٹ سے سینڈیکیٹ کیلئے دو ڈینز اور فنانس اور پلاننگ کمیٹی کیلئے سینٹ کے ایک ممبر کی نامزدگی کی توثیق بھی کی گئی۔

صدر مملکت نے تحقیق اور معیاری تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل یونیورسٹیوں کو کوویڈ۔19 جیسے چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے تحقیق اور اعلیٰ معیار کے حامل میڈیکل گریجویٹس تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

Related Posts