بلیو ورلڈ ہاؤسنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر حملہ، 8افراد شدید زخمی 

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلیو ورلڈ ہاؤسنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر حملہ، 8افراد شدید زخمی
بلیو ورلڈ ہاؤسنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر حملہ، 8افراد شدید زخمی

راولپنڈی:پریس کلب کے باہر بلیو ورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی چکری روڈ کے متاثرین سوسائٹی کی جانب سے پلاٹ نہ ملنے پر احتجاج کرنے پہنچے،جس پر بلیو ولڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چوہدری ندیم اعجاز کے چھوٹے بھائی چوہدری نعیم اعجاز نے مبینہ طور پر اپنے غنڈوں کے ہمراہ متاثرین پر حملہ کردیا۔

سوسائٹی کے غنڈوں نے چوہدری نعیم اعجاز کی سربراہی میں پریس کلب پراحتجاج کیلئے آنیوالے مظاہرین پر لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے 7سے 8متاثرین کو شدید زخمی کردیا،جبکہ اس دوران مظاہرے کی کوریج کرنیوالے صحافیوں نے پریس کلب میں گھس کر بمشکل اپنی جان بچائی۔

اس دوران چوہدری نعیم اعجاز اپنے غنڈوں کو گاڑی میں بیٹھ کر ہدایات دیتے رہے،جس پر سوسائٹی کے غنڈے متاثرین پر سرعام تشدد کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق بلیو ولڈ ہاؤسنگ سوسائٹی نے پچھلے کئی عرصہ سے راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ” آر ڈی اے” میں اپنی این او سی کیلئے اپلائے کررکھا ہے جس کے بعد ان کو پلاننگ پرمشن کی اجازت مل گئی تھی تاہم تاحال این او سی جاری نہ ہوسکی ہے۔

آر ڈی اے کے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر ان کی پلاننگ پرمشن بھی خارج کردی گئی،جس کے بعد ان کیخلاف آر ڈی اے کی جانب سے چکری روڈ پر بڑے پیمانے پر آپریشن بھی کیا گیا جو کرپشن کی نظر ہوگیا اور اس طرح انہوں نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

چند روز قبل چوہدری سعد کی سربراہی میں بلیو ولڈ سٹی نے کمشنر راولپنڈی سے بھی ملاقات کی جس کا مقصد کسی طریقے سے این او سی حاصل کرنا تھا جس میں بلیو ولڈ سٹی بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پریس کلب کے باہر متاثرین پر سوسائٹی کے غنڈوں کی جانب سے حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی احسن یونس نے فوری طور پر متاثرین پر حملہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے احکامات صادر کر دئیے ہیں۔ جن کیخلاف تھانہ سٹی میں سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلیو ورلڈ سٹی نے مختلف مقامات میں اشتہاری افراد کو اپنے پاس پنا ہ دے رکھی ہے جن کو آتشی اسلحہ سے لیس بھی کررکھا ہے جو ان کے ایک اشارے پر کسی کو بھی قتل کرنے پر بھی تیار ہو جاتے ہیں جبکہ چند ماہ قبل چکری کے علاقے میں ان کیخلاف درخواست دینے والے کی بھی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

جس میں سوسائٹی کے پالتوں غنڈے مقامی شہری کی ٹانگیں توڑ رہے ہیں جبکہ چوہدری ندیم اعجاز سمیت دیگر افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں جن کیخلاف انتظامیہ کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

Related Posts