مارشل آرٹس کے مایہ ناز کھلاڑی محمد راشد نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک بار پھر نام درج کروالیا۔
تفصیلات کے محمد راشد نے ٹخنے پر 5 کلوگرام کا وزن اٹھا کر محض 3 منٹ کے مختصر وقت کے دوران اپنے گھٹنے سے ضربیں لگائیں جو زیادہ سے زیادہ گھٹنوں کی ضربات کیلئے ایک ورلڈ ریکارڈ قرار دیا گیا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے محمد راشد کو ایک ای میل کے ذریعے مطلع کیا کہ آپ نے گزشتہ 106 ضربات کا ریکارڈ اپنی موجودہ 152 ضربات کے ساتھ 21 جون کو توڑ دیا ہے۔
پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نے اِس سے پہلے بھی اِسی طرح کے متعدد ریکارڈز توڑنے کی کوشش کی اور کئی ایک ریکارڈز میں کامیابی حاصل کرکے وطن کا نام روشن کیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نے قبل ازیں 256 اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا جس میں انہوں نے بھارتی کنگ فو پلیئر پبھاکر ریڈی کو شکست دی۔
انہوں نے کہنی کے وار سے 1 منٹ میں 256 اخروٹ توڑے جبکہ بھارتی کھلاڑی نے 229 کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جو محمد راشد نے توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ریکارڈ توڑنے پر خاتون خلاباز کو ٹرمپ کی مبارکباد