فیاض سولنگی جاتے جاتے ضلع غربی کی گاڑیوں کی مرمت کے 2 کروڑ ہڑپ کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another Rs 2 crore corruption revealed in Fayyaz Solangi district West

کراچی: سابق ڈپٹی کمشنر ضلع غربی فیاض سولنگی جاتے جاتے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی مرمت کا پیسہ بھی ہڑپ کر گئے،کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا چیف سیکریٹری کو دوجولائی کو لکھا گیا خط ایم ایم نیو ز ٹی وی کو مل گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اے ڈی سی ون نے ساری صورت حال سے کمشنر کراچی کو آگاہ کر دیا تھاجس کے بعد کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے چیف سیکریٹری کو ڈی سی ویسٹ فیاض سولنگی کی کرپشن سے متعلق خط تحریر کر کے بھیجا تھا جس کے نتیجے میں چیف سیکریٹری نے فیاض سولنگی کو ڈی سی ویسٹ کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔

کمشنر کراچی کے خط میں سابق ڈپٹی کمشنر ویسٹ فیاض سولنگی کے خلاف مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے پر تحقیقات کی درخواست کی گئی۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ فیاض سولنگی جاتے جاتے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی مرمت کا پیسہ بھی ہڑپ کر گئے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو گاڑیوں کی مرمت کے لئے 2 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا تھا، 2 کروڑ روپے کے فنڈز سے ضلع غربی کی 35 گاڑیوں کی مرمت ہونی تھی۔

مالی سال کے اختتام تک 35 میں سے صرف 10 گاڑیوں کی مرمت کرائی گئی، خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویسٹ ون کے مطابق سابقہ ڈپٹی کمشنر 2 کروڑ روپے کا جعلی بل منظور کرنے پر زور دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں:6 سرکاری ہائیڈرنٹس 2 سال بعد نئے ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں

جعلی بل پردستخط نہ کرنے پر سابقہ ڈپٹی کمشنر نے نئے افسر کی تعیناتی کی درخواست بھی کی تھی، خط میں کمشنر کراچی نے سابقہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے کرپشن کیس کو محکمہ اینٹی کرپشن کو دینے کی سفارش کی تھی۔

Related Posts