کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے آفاق احمد سے معافی مانگتے ہوئے انہیں ایم کیو ایم پاکستان میں آنے کی دعوت دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر ہم کسی کے ساتھ سیاسی انتشار نہیں چاہتے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے پہلے جو دوستوں سے گفتگو کی وہ ریکارڈ ہوگئی۔
میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر آفاق احمد سے معذرت کرتا ہوں اور اگر آفاق احمد ایم کیو ایم پاکستان میں آنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
شہر کی بہتری کے لیے کام کرنے والی دیگر جماعتوں اور شخصیات بھی اگر ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کرنا چاہیں تو ان کے لیے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔22 اگست کے بعد پالیسیاں تبدیل ہوئیں، اب ہم سیاسی اختلاف کے باوجود بھی مخالفین سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔
سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر ہم کسی کے ساتھ سیاسی انتشار نہیں چاہتے۔ کسی سے بھی ہونے والے اختلافات کو دشمنی کی صورت تبدیل نہیں کرسکتے، کراچی کیلئے آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
مغرب کی نماز کے بعد جیل بیرک کے دروازے بند ہوجاتے ہیں، رات 10 بجے جیل بیرک کا دروازہ کھلے تو اگلے دن سب قیدیوں کو وجہ معلوم ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ذوالفقار مرزا اور آفاق احمد کے درمیان پیسے کے لین دین کا عینی شاہد تو نہیں ہوں لیکن جیل میں موجود لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان پیسوں کا لین دین ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا14 جولائی کو کے الیکٹرک کیخلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان