ایس او پیز کے تحت ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس او پیز کے تحت ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے پر اتفاق
ایس او پیز کے تحت ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے پر اتفاق

اسلام آباد:ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا، بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم کا ستمبر کے پہلے ہفتے سے سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی، اس دوران ملک میں اسکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کورونا وائرس کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا، حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہو گی۔ تعلیمی کانفرنس میں ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے اگست میں کھولنے سے متعلق کہا تھا، تاہم بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں مزید ایک ماہ آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے کا موقف سامنے آیا ہے۔

Related Posts