کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، حادثات بھی جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، حادثات بھی جاری
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، حادثات بھی جاری

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی پھلکی بارش ہوئی جبکہ کراچی کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے مختلف شہروں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں بشمول لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث شہر کے کچھ حصوں میں کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کے دوران حادثات بھی جاری ہیں۔ کورنگی میں دو موٹر سائیکل سوار افراد آپس میں ٹکرا کر زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اس کے علاوہ 3 بچوں سمیت 6 افراد بارش کے باعث حادثات میں جاں بحق ہو گئے۔

شہر میں رواں برس مون سون کی یہ پہلی بارش ہے جس کے دوران 3 سالہ بچی گھر کی دیوار گرنے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی میں پیش آیا جبکہ اسی طرح کے ایک اور حادثے میں لیاقت آباد کے انگارہ گوٹھ میں 70 سالہ خاتون چل بسی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے خبردار کیا کہ شہرِ قائد میں نالوں کی صفائی ضروری ہے کیونکہ اگر مزید طوفانی بارشیں ہوئیں تو شہر کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بارشوں کے دوران حالات کنٹرول کرنے کا کوئی دعویٰ نہیں کیا، وزیرِ بلدیات سندھ نے جو بتایا، عوام کو اس سے آگاہ کر رہے ہیں۔ کچرے کا ڈسپوزل ضروری ہے ورنہ نالوں کی صفائی کا کوئی فائدہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔میئر کراچی

Related Posts