اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو محنت جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عظیم قوم بننے کیلئے تیار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میرا مکمل ایمان ہے کہ ہم پاکستانی ایک عظیم قوم بننے کی راہ پر گامزن ہیں جبکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم (بنی اسرائیل) کو اللہ تعالیٰ نے 40 سال بھٹکنے کے بعد راہ دکھائی۔
پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جب 40 سال تک بھٹکنے کے بعد بنی اسرائیل تیار ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں سیدھی راہ دکھائی، اسی طرح ہم بھی بہت سی آزمائشوں سے گزر چکے ہیں اور تیار ہو گئے ہیں۔ عوام اپنی محنت جاری رکھیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔
میرا مکمل ایمان ہے کہ ہم پاکستانی ایک عظیم قوم بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ حضرت موسیٰ کی قوم کو چالیس سال بھٹکنے کے بعد، کہ جب وہ تیار ہو گئۓ تو اللہ تعلیٰ نے راہ دکھائی۔ بلکل اسہی طرح ہم بھی بہت آزمائشوں سے گزر چکے ہیں اور تیار ہیں۔بس اپنی محنت جاری رکھیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ https://t.co/WzzXmiocYI
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) July 7, 2020
یہ بھی پڑھیں: کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،ڈاکٹر عارف علوی