کورونا سے ہر موت پر 25 لاکھ وصولی کا الزام، خیبرپختونخوا حکومت کا جواب سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے ہر موت پر 25 لاکھ وصولی کا الزام، خیبرپختونخوا حکومت کا جواب سامنے آگیا
کورونا سے ہر موت پر 25 لاکھ وصولی کا الزام، خیبرپختونخوا حکومت کا جواب سامنے آگیا

پشاور: خیبر پختونخواحکومت پر کورونا وائرس سے ہونے والی ہر موت پر 25 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے جس کا جواب دینے کیلئے صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ  تیمور خان جھگڑا سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی سیاسی رہنما ایمل ولی خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی اور صوبائی حکومت پر الزام لگایا کہ لوگوں کو کورونا کھا رہا ہے اور ہم کورونا کو کھا رہے ہیں۔ حکومت فی موت 25 لاکھ روپے وصول کر رہی ہے اور کورونا وائرس کے نام پر ہونے والےسرکاری ٹیسٹ بھی جعلی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ پشتون رہنما باچا خان کو عالمی معیار کی شہرت حاصل ہوئی تاہم باچا خان سے لے کر ایمل ولی تک حالات یقیناً تبدیل ہوچکے ہیں۔

صوبائی وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ایمل ولی خان کورونا وائرس کے متعلق سازشی نظریات کو ہوا دے کر عوام کی زندگیاں داؤ پر لگانے میں مصروف ہیں جو پسماندہ سوچ کا مظہر ہے۔ سیاست کو کبھی اتنی پستی میں جا کر پروپیگنڈہ نہیں کرنا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 34ہزار509 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 839 ہو گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2ہزار 691نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  77مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 839 افراد جاں بحق

Related Posts