سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan summons senior Indian diplomat over ceasefire violation

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ۔

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان کے مطابق اس سال بھارت کی جانب سے 1595 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارتی افواج کی فائرنگ سے 14 معصوم شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کنٹرول لائن پر تناؤ بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

مزید پڑھیں: خارجہ پالیسی کو مختلف محاذوں پر قابل ذکر کامیابیاں ملیں،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان کے مطابق ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 10سالہ جنید،7سالہ اریان زخمی ہوئے، بھارتی فائرنگ سے70سالہ خاتون جہان بیگم،50سالہ زبیدہ زخمی ہوئیں، بھارتی فائرنگ سے 15سالہ کامران شفیق بھی زخمی ہوا۔ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 15سالہ کامران شفیق بھی زخمی ہوا۔

Related Posts