اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے اقوامِ متحدہ کے ادارے عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) سے مطالبہ کیا ہے کہ کم آمدنی والے پسماندہ ممالک کو معاشی بدحالی سے بچایا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا آج ڈی جی عالمی ادارۂ صحت سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران ادارۂ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے مثبت رجحانات کو شناخت کیا۔
پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے مطالبہ کیا کہ سفر کیلئے رہنما ہدایات ترتیب دی جائے جن کی پیروی دنیا کا ہر ملک کرے تاکہ کم آمدن والے ممالک کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ متاثر نہ ہوں۔
وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کے پیغام کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی ممالک کے مابین رابطوں اور سفر کے دوران کم آمدنی والے پسماندہ ممالک کو معاشی بدحالی سے بچایا جائے تاکہ دنیا کا ہر ملک کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کرسکے۔
The PM @ImranKhanPTI had a call with DG of WHO @DrTedros. DG recognized the positive trend in disease curtailment in Pak. PM asked WHO to develop travel guidelines to be adopted by all countries to ensure that low income countries are not discriminated against in global travel.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 6, 2020
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ پر حملہ بھارت نے کروایا، وزیر اعظم عمران خان