کراچی، مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 1 شخص زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا
ملزمان نے بیوی کے سامنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ نمبر 2 کے قریب واقع کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 25 سالہ عرفان اللہ جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر میں پھندا لگا کر ایک شخص نے خودکشی کر لی، جس کی شناخت 22 سالہ ولید کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر سٹی نالے میں ڈوب کر 26 سالہ حسین جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق نعش کو نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ احمد زخمی ہو گیا،زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

Related Posts