کورنگی، معصوم لڑکی کو خالہ زاد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، انصاف کیلئے دربدر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی، معصوم لڑکی کو خالہ زاد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، انصاف کیلئے دربدر
کورنگی، معصوم لڑکی کو خالہ زاد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، انصاف کیلئے دربدر

کراچی:ایک اور معصوم لڑکی اپنے ہی خالہ کے بیٹے کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی، کورنگی کی رہائشی مسمات(م) کو اس کی خالہ کے بیٹے کاشف جمالی نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی والدہ (ر) نے بتایا کہ زیادتی کا واقعہ گزشتہ 2 ماہ قبل عمل اس وقت پیش آیا تھاجب مسمات (م) اپنی ایک اور خالہ ارم جمالی کے گھر گئی تھی،کاشف جمالی نے موقع غنیمت جان کر اس معصوم کلی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

انہوں نے بتایا کہ زیادتی کے بعد کاشف نے میری بیٹی سے کہا کہ کسی کو بتانا نہیں ورنہ اچھا نہیں ہوگا ورنہ میں تمہیں بدنام کردوں گا، تاہم واقعہ سے ڈری ہوئی متاثرہ لڑکی نے اپنی ایک سہیلی جو پڑوس میں رہتی تھی پورا واقعہ سنا دیا، جو اس سہیلی نے متاثرہ لڑکی کی ماں کو بتایا۔

جس پر ماں نے انصاف کے لیے اپنی اس بہن سے رابطہ کیا جس کے گھر پر یہ واقعہ پیش آیا تھا، تاہم اس وقت کاشف نے واقعہ پر نمائشی شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معاف کردیں اور میں اس کا ازالہ مسمات (م) سے شادی کر کے کرنے کو تیار ہوں۔

تاہم جب مزید وقت گزر گیا اور معلوم ہوا کہ میری بہن اپنے جاننے والوں میں الٹا میری بیٹی کو بد نام کر رہی ہے تو میں نے کورنگی تھانہ میں مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی،تاہم وہاں تھانے کا اہلکار اسلم جمالی جو میرا سگا بھائی ہے اس نے اپنی متاثرہ بھانجی کو انصاف دلوانے کے بجائے کاشف کے والدین کواطلاع دی جو کافی کھاتے پیتے لوگ ہیں۔

کاشف کے والدین نے مبینہ طور پر بھاری نذرانہ میرے بھائی کو ادا کر کے میرے خلاف کردیا اور اسلم جمالی نے ہمیں مقدمہ درج نہیں کرنے دیا، با مشکل جب مقدمہ درج ہوا تو 2 ماہ گزر چکے تھے جس کے باعث میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی نشاندہی تو ہو گئی مگرملزم کو اس رپورٹ میں بچا لیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ میری بیٹی کی سہیلی جسے سارا واقعہ میری بیٹی نے سنایا تھا اس کے بہنوئی اسماعیل نے زیادتی کے مقدمے میں جب گواہی دی تو میری بہن اور میرا بھائی جو پولیس میں ہے، اسماعیل کو میری بہن ارم پر زیادتی کی کوشش کا الزام لگا کر مقدمے میں گرفتا ر کرادیا اور تھانے میں شدید تشدد کیا، اسماعیل نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ مجھے سچائی بتانے کی سزا دیتے ہوئے اسلم جمالی نے تھانے میں شدید زدو کوب کیا۔ با مشکل میری ضمانت ہوگئی ہے تو اب کہا جارہا ہے کہ ہم تمہیں دوسرے مقدمے میں پھنسا دیں گے۔

متاثرہ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ یہ دنیا پیسے والوں کی ہے،میری بیٹی کو انصاف چاہیے،مگر کوئی اس ملک میں انصاف کرنے والا نہیں ہے۔

گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سے اپیل کرتی ہوں کہ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچا کر میری بیٹی کو انصاف دلوایا جائے، تاکہ ظالم کاشف جمالی آئندہ کسی معصوم بچی کی زندگی برباد نہ کر سکے۔

Related Posts