پولیس اور متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ نا ممکن ہو گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

encroachments operation failed in karachi

کراچی :شہر بھر میں تجاوزات میں اضافہ ہوگیا، انسداد تجاوزات کے محکموں کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون نہ ملنے کے باعث شہر میں تجاوزات کا خاتمہ نا ممکن ہو گیا۔

جمعہ کی شب بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اورنگی پروجیکٹ کو پولیس اور متعلقہ اداروں کی نفری نہ ملنے کے باعث بنارس پل کے نیچے تیزی سے قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کیلئے آنے والی ٹیم کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسدا تجاوزات اورنگی کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات جو بنارس پل کے نیچے تعمیر ہورہی تھیں اسے فوری کارروائی کرتے ہوئے کام بند کرادیاجبکہ ٹیم نے بتایا کہ اس غیر قانونی تعمیرات کو مشینری سے مکمل مسمار کیا جائے گا۔

قائم مقام پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید مصطفیٰ نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ آپریشن کے لئے تیس جون کا دن مقرر تھا لیکن ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی سیکورٹی نہ ملنے پرآپریشن کامیاب نہ ہوسکا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں تمام تجاوزات گرادیں گے،لینڈ گریبرز کتنے ہی طاقتور ہوں جگہیں واگزار کرائیں گے۔ لینڈ گریبرز کسی خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ آپریشن منسوخ کرواکے محفوظ ہیں۔

انسداد تجاوزات کے افسر توقیر درباری نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی تمام تر دباؤ کے باوجود جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:کس نے کتنا کمایا ، کتنا کھایا، بلدیاتی اداروں میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیب نے کمر کس لی

38جگہیں مسمار کرنے کے لئے تیاری مکمل ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون ملتے ہی انہیں مسمار کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بر وقت متعلقہ سکیورٹی مل جائے تو اورنگی  کی حدود میں جلد تجاوزات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

Related Posts