کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد طاہر کی ملاقات، ایم کیوایم سے بینکوئٹ ہال کھلوانے کیلئے مدد کی اپیل ، عامر خان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدطاہرنے وائس چیئرمین محمد شارق، جنرل سیکریٹری ناصر حسین کے ساتھ ایم کیوایم پاکستان عارضی مرکز واقع بہادرآباد پر سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان و رکن رابطہ کمیٹی محمد شاہد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان سے کراچی میں بینکوئٹ و ہال کے کاروبار سے وابستہ مزدوروں کے مسائل و پریشانی کو تفصیل سے بیان کیا۔
کراچی بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کے سامنے گزارشات رکھتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بینکوئٹ و ہال کے کاروبار سے منسلک برادری شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں اور ہزاروں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ایم کیوایم پاکستان تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں بینکوئٹ و ہال کے کاروبار کو کھلوانے میں اپنا کردار اداکرے۔
مزید پڑھیں:کے ایم سی کا وفاق سے ملنے والا 1 ارب ٹھکانے لگانے کا منصوبہ، میئر کی پراسرارخاموشی