سوشانت خودکشی، سنجے لیلا بھنسالی کو ممبئی پولیس نے طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشانت خودکشی، سنجے لیلا بھنسالی کو ممبئی پولیس نے طلب کرلیا
سوشانت خودکشی، سنجے لیلا بھنسالی کو ممبئی پولیس نے طلب کرلیا

ممبئی:بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کو ممبئی پولیس نے سوشانت سنگھ خودکشی معاملے میں طلب کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جس کی ہر سطح پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ہر کوئی آج بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کررہا ہے۔ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں اور سوشل میڈیا پر ان کی موت کا ذمہ دار بالی ووڈ میں اقربا پروری کو قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی سوشانت کے خود کشی کی اصل وجہ جاننے کیلیے تفتیش تیز کردی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک درجنوں افراد سے اس معاملے سے متعلق پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے، اب بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کو بھی ممبئی پولیس نے اس معاملے میں طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تفتیش کے لیے ممبئی پولیس نے سنجے لیلا بھنسالی کو پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے اور اْن سے اگلے ایک یا دو دن میں پوچھ گچھ ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یش راج فلمز کے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما کو بھی دوسری مرتبہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے گزشتہ ماہ 14جون کو ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی۔انہوں نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

Related Posts