کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 6 جولائی کو ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Monsoon rains

کراچی :گرمی کے مارے شہر قائد کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 6 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

کراچی میں 6 سے 8 جولائی کی صبح تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جب کہ گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا آغاز 6 جولائی کی رات سے ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کی صبح مون سون سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جس سے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید بارش اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا

کل کے مقابلے میں آج شہر کا درجہ حرارت ایک سے 2 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے اور شہر میں آج شام سے معمول کےمطابق سمندری ہوائیں چلیں گی۔انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا۔

Related Posts